اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اگر آپ دل کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو ان غذاوں کا استعمال کریں

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے دل کو صحت مند رکھنے والی غذاوں سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہناتھا کہ دل کی صحت کے لیے مفید غذائیں عام طور پر اومیگا-3 ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اومیگا-3 ایسڈز  چربی دار مچھلیوں مثلا سیلمون، میکریل اور سیرڈین میں بکثرت پایا جاتا ہے۔ بادام  بھی مفید چکنائی سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھتا ہے اور یہ وٹامن“E“ ، پروٹین اور ریشے سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ فلیکس بیج بھی اومیگا-3 روغنیات اور یشوں سے بھرپور ہوتا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ دل کے لیے مفید سبزیوں میں موصلی سفید ، لوبیا اور پھلیاں شامل ہیں۔ موصلی سفید کو بیٹاکیروٹین ، لوٹین، وٹامن“B“ ، فولک ایسڈ اور ریشوں کا اچھا ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔ لوبیا اور پھلی یہ دل کی صحت کے لیے مفید ریشوں اور وٹامن“B“ سے مالا مال ہوتی ہیں۔ جہاں تک شاخ گوبھی اور لال مرچ کا تعلق ہے تو یہ دونوں ہی بیٹاکیروٹین ، ریشوں ، فولک ایسڈز اور اسی طرح وٹامن ”C“ اور“B“ پر مشتمل ہوتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جہاں تک پھلوں کی بات ہے تو دل کی صحت کے لیے بہت سے مفید پھل ہیں۔ ان میں سرفہرست پپیتا ہے جو کیروٹین ، بیٹا کیروٹین ، لوٹین ، اینٹی اوکسیڈنٹس ، وٹامنز، فولک ایسڈز اور میگنیشیئم سے بھرپور ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے