اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بیلجیئم سے حاصل 7 سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے فضائی بیڑے میں شامل

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہورنیوز) پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ شعبے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے بیلجیئم سے حاصل کردہ 7 سی ون تھرٹی ہرکولیس طیارے فضائی بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بیلجیئم فضائیہ کے ساتوں سی ون تھرٹی طیاروں کی خریداری کا سلسلہ 2021ء میں شروع ہوا تھا، پاک فضائیہ میں مزید طیاروں کی شمولیت سے سی ون تھرٹی کی تعداد قریباً 2  درجن ہو گئی ہے، فضائیہ میں شامل طیارے مایہ ناز نمبر 6 ایئر ٹرانسپورٹ  سکواڈرن کا حصہ بنے ہیں، پاکستان نے سی ون تھرٹی طیارے بیلجیئم سے تکنیکی جدت، پرزوں کی تبدیلی اور بہتری کے بعد حاصل کیے۔

خریدے گئے سی ون تھرٹی طیارے کئی اعتبار سے جدید ترین ہیں، پاک فضائیہ سی ون تھرٹی طیاروں کے استعمال کا 50 سال سے زائد کا تجربہ رکھتی ہے، سی ون تھرٹی 4 انجن کے ساتھ ٹربو پراپ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ہے، سی ون تھرٹی طیارہ 23 ہزار فٹ کی بلندی، انتہائی نیچی اور 3 ہزار 800 کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے، سی ون تھرٹی طیارے 92 مسافر، 62 چھاتہ بردار، 42 ہزار پاؤنڈ وزن لے جا سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے