اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فوج کیخلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے: مریم نواز

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہورنیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ فوج کے خلاف بغاوت کیلئے نکلنے والا آج مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔

 یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، 12 اکتوبر 1999 کو نواز شریف سے حکومت چھینی  گئی، نواز شریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی، نواز شریف نے کبھی ملکی املاک کو جلانے کا نہیں کہا، درد تو اس کو ہو گا جو ملک کا بیٹا ہو گا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ جو ملک بناتا ہے کیا وہ اسے جلا سکتا ہے؟ جنہوں نے ہسپتال اور تعلیمی ادارے بنائے وہ انہیں نہیں جلا سکتے، لیگی قیادت نے کبھی نہیں کہا ملک میں آگ لگا دو، کئی بار ظلم کیا گیا مگر جلاؤ گھیراؤ کا نہیں کہا، شہدا کی یادگاریں جلائی گئیں، ایک شخص اقتدار سے محروم ہوا تو اصلیت سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہدا کی یاد گاروں کی توہین کرنے والوں کاعوام پیچھا کریں گے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں ہیں، منصوبے کا ماسٹر مائنڈ اب چھپ کر بیٹھا ہے، لیڈر خود مشکلات برداشت کر لیتے ہیں  لیکن کارکنوں پر آنچ نہیں آنے دیتے ،اس شخص نے نوجوانوں سے کتابیں چھین کر ماچس تھما دی، اس کے بچے لندن میں آرام سے بیٹھے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے