11 Jun 2023
(لاہور نیوز) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے شعبہ ہاؤسنگ نے سبزہ زار میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران 32 کنال قیمتی اراضی واگزار کروا لی ۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے انڈس ہسپتال سبزہ زار کے سامنے پی بلاک میں دو پلاٹ واگزار کروا لئے، پلاٹ نمبر 1379 اور 1380 پر قائم جھگیاں مسمار کر دی گئیں، سوک سنٹر میں ایک ایک کنال کے پلاٹ نمبر 61 اور 62 کو واگزار کروا لیا گیا، سوک سنٹر ہی میں دس دس مرلہ کے نو پلاٹوں پرقائم تعمیرات کو گرا دیا گیا۔
ایل ڈی اے آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر 21 سے 29 سوک سنٹر کو جھگیوں سے واگزار کروایا گیا، 2 کنال کے پلاٹ نمبر 46 کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا، پارکنگ کے لئے مختص 15 کنال اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزارکروا لیا گیا۔