11 Jun 2023
(لاہور نیوز) پروونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ رات تیز آندھی اور بارش سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات بارش اور تیز آندھی سے پنجاب میں مجموعی طور پر 10 واقعات رپورٹ ہوئے مختلف حادثات ہوئے جن میں تین بچیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف حادثات میں 17 افراد زخمی بھی ہوئے، بارش کے باعث دیوار گرنے سے 2 جانور بھی ہلاک ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کی انتظامیہ سے مکمل رابطہ میں ہیں، صوبائی کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ 7/24 جاری ہے۔