11 Jun 2023
(لاہور نیوز) مستی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 9 قمار بازوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او مستی گیٹ کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر تاش پر سٹے بازی کرتے ہوئے گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی نقد رقم اور تاش کے پتے برآمد کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان میں عامر، الیاس، شکیل، سلیم، نواز، سلیمان، ذوالفقار، ناصر اور عرفان شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔