اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان،فضائی آلودگی میں بھی کمی آگئی

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) گزشتہ روز تیزآندھی اور بارش کے باعث شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہوگیا، مطلع جزوی طور پر ابر الود ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، کم سے کم درجہ حرارت28 ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی کمی آگئی، فضائی آلودگی میں شہر لاہور تیسرے نمبر پر آگیا، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 130 ریکارڈ کیا گیا۔

جوہر ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 70 ، ڈی ایچ اے فیز فائیو کا ایئر کوالٹی انڈیکس 79 ریکارڈ ہوا ، ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ہے، کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیاری کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے