اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن، 190 مقامات پر ناکے

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، سی ٹی او نے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی اور موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم دے دیا، ٹریفک پولیس نے مختلف علاقوں میں 190 مقامات پر ناکے لگائے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ون وے اوربغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے، کینال روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے جبکہ سیٹ بیلٹ نہ لگانے والوں کےخلاف بھی کارروائی جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ حادثات کی وجوہات میں بڑی وجہ کم عمری میں موٹرسائیکل اور گاڑی چلانا ہے،  کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے، 18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائے گا، والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے