اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آل پاکستان یوتھ تنظیموں کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ، 9 مئی کے واقعات کی مذمت

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) آل پاکستان یوتھ تنظیموں کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور 9 مئی کے شرپسندانہ واقعات کی بھرپور مذمت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے اور افواجِ پاکستان ہماری سلامتی و بقاء کی ضامن ہیں، 9 مئی کے شرمناک واقعات کی بھرپور مذمت اور ان کے ذمے داروں کی مرمت ہونی چاہیے۔

شرکاء کے وفد کا کہنا تھا کہ ان منصوبہ سازوں، تخریب کاروں نے وہ ظلم کیا جس کا 74 سال سے پاکستان کا دشمن خواب دیکھتا رہا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس نے ہم سب کے سر شرمندگی سے جھکا دیئے، پاکستان کی نوجوان نسل ریاست پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

وفد نے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تخریب کاروں اور قائد کا گھر جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے، آل پاکستان یوتھ تنظیموں نے ملک گیر ریڈ لائن پاکستان مہم کے آغاز کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی گرفتاری کے بعد مسلح افراد نے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے