اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا دورہ،تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ

11 Jun 2023
11 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں ،آڈیٹوریم، سیمپل سنٹرز، لیبز،میٹنگ روم اور دیگر شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹیم کو شاباش دی، نگران وزیراعلی نے تعمیراتی سرگرمیوں کو اسی رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا عوامی اہمیت کے منصوبے کو جلد فنکشنل کیا جائے، منصوبے کو آپریشنل کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے، فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے درکار ضروری آلات کی تنصیب کیلئے جلد اقدامات کیے جائیں، وزیراعلی کو بریف کیا گیا کہ  بلڈنگ کی سیلنگ، سینٹری اور الیکٹریسٹی کا کام تیزی سے جاری ہے، زیر تکمیل پراجیکٹ جولائی کے آخری ہفتے تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے