اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایک ساتھ فلم پروموشن پر تنقید کا معاملہ، سائرہ اور شہروز کا ردعمل جاری

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ماضی کی مقبول جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے خود پر ہونے والی تنقید پر ردِعمل دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق فلم  کی ایک ساتھ پروموشن  کے دوران عوام کی جانب سے  ہونیوالی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے سائرہ اور شہروز کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ساتھ فلم کی تشہیر کرنے میں کوئی مسائل پیش نہیں آرہے کیونکہ وہ دونوں مثبت سوچ رکھتے ہیں۔انٹرویو میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ دونوں اب میاں بیوی نہیں رہے تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آرہی ہیں؟

سوال کے جواب میں شہروز نے انکار کیا جبکہ سائرہ یوسف نے کہا کہ ہمیں اس لئے مشکل پیش نہیں آئی کیونکہ ہم ایک بچی کے والدین بھی ہیں اور اس لئے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔سائرہ کا کہنا تھا کہ بیٹی کی وجہ سے ہم بات چیت کرتے ہیں اور ہمارا آپس میں تعلق اچھا ہے اس لیے ہم بغیر کسی پریشانی کے ایک ساتھ فلم کی پروموشن کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز ان دِنوں اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشس‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور کئی انٹرویوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم طلاق کے بعد ایک ساتھ فلم اور اس کی تشہیر پر سابقہ جوڑی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے