اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈرامے 'تیرے بن ' میں مرتسم میرا پسندیدہ شوہر تھا لیکن۔۔۔نادیہ خان نے بڑی بات کہہ دی

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامے'تیرے بن ' میں مرتسم میں پسندیدہ شوہر تھا لیکن اس ڈرامے میں ریپ کے سین نے میری سوچ ہی بدل دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے'تیرے بن' کے کردار جس  محنت اور محبت سے بنائے تھے وہ تباہ کر دیے۔ ہم مرتسم (وہاج علی) کی عزت کرتے تھے کہ ایسا شوہر ہونا چاہیے کیونکہ  مرتسم کو آئیڈیل بنایا تھا لیکن  وہ سب ٹوٹ گیا ہے۔نادیہ خان نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اس بات پر  سٹینڈ لیا ہے کہ اگر کام  میرے معیار کے مطابق نہ ہو تو میں بالکل نہیں کرتی۔ میں نے اپنے اصول و ضوابط پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا، میں کام چھوڑ دوں گی لیکن سامنے والے کی بات نہیں مانوں گی۔

نادیہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہی کیا کہ شادی والے سین میں کوئی میرا گھونگھٹ نہ اٹھائے، کوئی مجھ سے فزیکل نہ ہو سکے ، میں نے ایسا کوئی بھی سین کبھی نہیں کیا۔ کچھ ایسے جملے ہوتے تھے میں ان کو ادا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس ہوئی وہ کبھی نہیں ادا کیے۔

نادیہ خان نے کہا کہ تیرے بن میں یمنیٰ زیدی ، وہاج علی سمیت سب کو یہ  سٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ میریٹل ریپ جیسی چیز کو دکھانا نہیں چاہیے تھا،اگر میں ان دونوں کی جگہ ہوتی تو ایسا بالکل نہ کرتی ۔ نادیہ نے کہا کہ آپ نے میاں بیوی کی محبت کو ریپ بنا دیا تو بات بالکل ہی ختم ہوجاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے