اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرویز الہٰی کو جیل میں علاج کی سہولت نہ دینے پر سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے علاج اور جیل میں سہولیات کیلئے 2 درخواستیں دائر کر دیں، جس پر اینٹی کرپشن عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سے جواب طلب کر لیا۔

پرویز الہٰی کی درخواست پر اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے سماعت کی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ چودھری پرویز الہٰی سابق وزیر اعلیٰ ہیں، ان کو جیل میں علاج کی بہتر سہولیات دی جائیں، سابق وزیر اعلیٰ ہونے کے باعث انہیں جیل میں بی کلاس کی سہولت بھی دی جائے۔

اینٹی کرپشن عدالت نے دلائل سننے کے بعد سپرنٹنڈنٹ سے چودھری پرویز الہٰی کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے