اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی

10 Jun 2023
10 Jun 2023

(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِاعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔

لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اس کیس کا ریکارڈ کہاں پر ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ پہلے چالان کے ساتھ لگا ہوا ہے۔

جج بخت فخر نے کہا کہ تمام ریکارڈ نہیں ہے، اس مقدمے کی انویسٹی گیشن کس افسر نے کی تھی، تفتیشی افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش کی تھی، مرکزی تفتیشی افسر علی مردان تھا جو آج کل کراچی تعینات ہے۔

عدالت نے سوال کیا کہ ایف آئی اے پراسیکیوٹر کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ بیمار ہیں اس وجہ سے پراسیکیوٹر آج پیش نہیں ہوئے۔

شریک 3 ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے کارروائی 24 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر دلائل کیلئے وکلاء کو طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے