اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ہم محنت کر کے معیشت کو استحکام کی طرف لائے ہیں: عائشہ غوث پاشا

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے جس حال میں معیشت کو چھوڑا تھا ہم محنت کر کے اس کو استحکام کی طرف لائے۔

اپنے بیان میں عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بجٹ کیلئے کچھ سیکٹرز کی نشاندہی کی ہے جن سے گروتھ ہوگی، زراعت کے شعبے کو مراعات سے نوازا گیا ہے تاکہ وہ جلد  اٹھے، آئی ٹی سیکٹر کی نشاندہی کی اس سے بھی گروتھ ہوگی، سمال میڈیم انٹرپرائزز کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں کردار ادا کریں، چھوٹے کاروبار  میں خاص طور پر زرعی کاروبار کی نشاندہی کی ہے اس  کو آگے لائیں ۔

وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا ہے کہ تعلیم پر بھی توجہ دی، عام آدمی کی سہولت کیلئے اچھے پیکیج دیئے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو تیز رفتاری سے بڑھایا،پنشنر اور تنخواہ دار طبقے کیلئے کم سے کم ویج بڑھائی ہے،ان حالات میں ایسا بجٹ غیر معمولی ہے، اس پر محنت ہوئی ہے اور ملک میں مثبت نتائج آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے