اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی بجٹ:پنشن میں ساڑھے 17، تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کا اعلان

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں بجٹ برائے 2023-24 پیش کر رہے ہیں، اس دوران انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا۔

 بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ قرضوں میں اضافے کی وجہ سے سود کی ادائیگی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، گزشتہ دور میں گردشی قرضے میں سالانہ 129 ارب روپے اضافہ ہوا، موجودہ حکومت نے خسارے کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری پالیسی اپنائی، حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے نویں جائزے کی تمام شرائط کو پورا کر دیا ہے، ہماری کوشش ہے جلد سے جلد سٹاف لیول معاہدہ مکمل ہو جائے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے، تمام بیرونی ادائیگیاں بروقت کی جا رہی ہیں، موجودہ حکومت کے بروقت اقدامات سے تجارتی خسارے میں 77 فیصد کمی آ چکی ہے، بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام میں بہتری کیلئے 107 ارب خرچ کیے جائیں گے، تجارتی خسارہ کم ہو کر 26 ارب ڈالر رہ جائے گا، ایچ ای سی کیلئے جاری اخراجات میں 65 ارب، ترقیاتی اخراجات کی مد میں 70 ارب مختص کیے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ پر قابو پایا، پاکستان انڈومنٹ فنڈ کیلئے بجٹ میں 5 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایک سال میں تجارتی خسارے  میں 22 ارب ڈالر کمی لائی گئی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سکول، کالج اور پروفیشنل کھیلوں میں ترقی کیلئے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، یوٹیلٹی سٹورز پر کم قیمت اشیا کی فراہمی کیلئے 26 ارب روپے خرچ کیے ہیں، پٹرول 20، ڈیزل 35 روپے کم کیا، مہنگائی کم ہو گی، 12ارب ڈالر کے قرضہ جات کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، صنعتی شعبے پر اگلے سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، یہ الیکشن بجٹ نہیں ہے، یہ الیکشن بجٹ ہوتا تو اس کے خدوخال کچھ اور ہوتے، بجٹ میں ہمارا کوئی سیاسی ابجیکٹو نہیں ہے۔

 وزیر خزانہ نے کہا زرعی شعبے کیلئے 2 ہزار ارب روپے کا کسان پیکیج دیا، 50 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے 30 ارب مختص کیے ہیں، سیلاب کے باوجود زراعت میں ڈیڑھ فیصد گروتھ ملی ہے، زرمبادلہ ذخائر 9.34 ارب ڈالر ہیں، وزیراعظم یوتھ پروگرام فار سمال لونز کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں، ترقی کا ہدف 3.5 فیصد رکھا ہے، بزنس، ایگری کلچر اسکیم متعارف کرائی جارہی ہیں، چھوٹے قرضوں کو جاری رکھا جائے گا، زرعی قرضوں کو بڑھا کر 2250 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا زرعی مشینری کی درآمد پر تمام ٹیکس ختم کر دیئے گئے، معیاری بیجوں کی درآمد پر تمام ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے، فارن کرنسی آؤٹ فلو کیلئے نان فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 10 فیصد کر دیا گیا، رواں مالی سال ایف بی آر کے محاصل 72 سو ارب روپے رہنے کا امکان ہے، جن میں صوبوں کا حصہ 4 ہزار129 ارب روپے ہو گا، وزیر اعظم سکلز پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تربیت کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری خواتین کیلئے ٹیکس کی شرح میں بھی چھوٹ دی گئی ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صنعتی شعبے پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، ملک کے معاشی حالات اب بہتری کی جانب گامزن ہیں، حکومت نے ملکی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ بجٹ دیا، بجٹ تجاویز میں ہمارا فوکس ترقی کے محرکات پر ہے، وفاقی حکومت کا نان ٹیکس ریونیو 1618 ارب روپے ہونے کی توقع ہے، یہ ٹیکس برانڈڈ ٹیکسٹائل اینڈ لیدر کے قیمتی ملبوسات پر لیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاق کے محاصل 4 ہزار 689 ارب روپے ہوں گے، ایگرو انڈسٹری کو رعایتی قرضوں کی فراہمی کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،کھاد پر سبسڈی کیلئے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، کل اخراجات کا تخمینہ 11 ہزار 90 ارب روپے ہے، ٹیکسٹائل، لیدر، مصنوعات کے ٹیئرون ریٹیلرز پر جی ایس ٹی کی شرح 12سے 15 فیصد کر دی ہے، فارن کرنسی آؤٹ فلو کیلئے فائلر پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کی جا رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سول حکومت کے مجموعی اخراجات 553 ارب، پنشن پر 654 ارب خرچ ہوں گے، دفاع پر کم و بیش 1510 ارب روپے خرچ ہوں گے، افراط زر کی شرح 21 فیصد تک ہو گی، پاکستان میں کم و بیش 3 ہزار غیر ملکی گھریلو خادم کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی ٹی ایکسپوٹرز کو 50 ہزار ڈالر کا ہارڈ ویئر ڈیوٹی فری منگوانے کی اجازت ہو گی، آئی ٹی برآمدات پر انکم ٹیکس کی رعایتی شرح 0.25 فیصد 3 سال برقرار رہے گی، آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے انکم ٹیکس کی کم شرح کو 2026 تک برقرار رکھا جا رہا ہے، 50 ہزار ڈالر تک آئی ٹی درآمدات کو ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے، آئی ٹی شعبہ کو چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کا درجہ دیا جا رہا ہے، آئی ٹی کے نئے کاروبار کیلئے 5 ارب روپے کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ٹی میں فی لانسرز شعبے میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، اگلے مالی سال برآمدات کا ہدف 30 ارب ڈالر، ترسیلات زر کا ہدف 33 ارب ڈالر ہے، صوبوں کا حصہ 5 ہزار 276 روپے ہو گا، وفاقی نان ٹیکس محصولات 2 ہزار 963 ارب روپے ہوں گے، لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 10ارب روپے مختص ہے، وفاقی حکومت کی کل آمدن 6 ہزار 887 ارب روپے ہو گی، وفاقی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 14ہزار460 ارب روپے ہے، پی ایس ڈی پی کی مد میں اخراجات 567 ارب تک رہنے کا امکان ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹس کیلئے پہلی بار ہیلتھ انشورنس کا اعلان کیا جا رہا ہے، سود کی ادائیگی پر 7 ہزار 303 ارب روپے خرچ ہوں گے، پی ایس ڈی پی کیلئے 950 ارب روپے کا بجٹ مختص کر دیا، ترسیلات زر ہماری ایکسپورٹ کے 90 فیصد کے برابر ہے، ملکی دفاع کیلئے ایک ہزار804 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، معدنیات برآمد کیلئے مقامی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جا رہی ہے، تمام لسٹڈ کمپنیز پر 1 اعشاریہ 2 فیصد ٹیکس کو کم کر کے ایک فیصد کر دیا گیا ہے۔  

انہوں نے کہا ہے کہ دالوں اور چینی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائےگی، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے فروغ کیلئے مقامی طور پر تیار نہ ہونے والے دھاگے پر 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کے ذریعے غیرمنقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کر دیا ہے ، سیکنڈ ہینڈ کپڑوں پر ڈیوٹی ختم کی جا رہی ہے، بجلی ، گیس اور دیگر شعبوں کیلئے ایک ہزار 74 ارب روپے مختص کیے ہیں، لیپ ٹاپ سکیم کے تحت طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ 50 ہزار آئی ٹی گریجوایٹس کو تربیت دی جائے گی، ترقیاتی فنڈز کیلئے 1150 ارب روپے رکھے گئے ہیں، تعمیرات، زراعت اور ایس ایم ایز کو قرض دینے والے بینکوں پر ٹیکس  کی شرح 39 سے 20 فیصد کی جا رہی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت 92 ہزار طلبا کو وضائف دیئے جائیں گے، مستحق افراد کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو 35 ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے، مستحق افراد کے علاج اور امداد کیلئے پاکستان بیت المال کو 4 ارب روپے دیئے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری راغب کرنے اور جدید ترین انفرااسٹرکچر کیلئے پی ایس ڈی پی کا 52 فیصد مختص کیا ہے، اعلیٰ تعلیم کیلئے 82 ارب روپے رکھے گئے ہیں، صحت کے شعبے کیلئے 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، مجموعی ترقیاتی پروگرام کیلئے 2709 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جام شورو پاور پلانٹ کی تکمیل کیلئے 12 ارب روپے مہیا کیے جائیں گے، نوجوانوں کیلئے نئے کاروبار شروع کرنے پر ٹیکس میں 50 فیصد چھوٹ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے سے آمدن پر 10 فیصد یا 50 لاکھ روپے کی رعایت دی جا رہی ہے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان 500 کے وی ٹرانسمیشن لائن کیلئے 16ارب مختص کیے ہیں، این ٹی ڈی سی کے موجودہ گرڈ سٹیشنز کی استعداد میں بہتری کیلئے 5 ارب مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت کی آمدنی صوبوں کا حصہ دینے کے بعد 6 ہزار887 ارب روپے ہو گی، خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے 57 ارب روپے رکھے گئے ہیں، آزاد کشمیر کیلئے 32.5 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے 26 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، سماجی شعبے کی ترقی کیلئے 244 ارب روپے رکھے گئے ہیں، داسو ہائیڈر و پلانٹ سے بجلی کی ترسیل کیلئے 6 ارب روپے فراہمی کی تجویز ہے، مہمند ڈیم کی تکمیل کیلئے اگلے سال 10ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں، بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی بہتری کیلئے 107 ارب روپے مہیا کیے گئے ہیں، ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 41 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پیداواری شعبوں کیلئے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں، کم آمدن والے افراد کیلئے مائیکرو ڈیپازٹ کی نئی سکیم لا رہے ہیں، سپر ٹیکس کے نفاذ کیلئے کم سے کم آمدن کی حد 150 ملین مقرر کی گئی تھی، سپر ٹیکس کو پروگریسو ٹیکس میں تبدیل کرنے کیلئے ٹیکس ریٹ بتدریج بڑھانے کی تجویز ہے، شہدا کی فیملیز کیلئے منافع کی حد 50 لاکھ کو 75 لاکھ روپے کیا جا رہا ہے، بہبود سرٹیفکیٹ سکیم میں ڈیپازٹ کی حد کو 75 لاکھ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے