09 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی جانب سے عید الاضحی کے بعد بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں مہوش حیات کا کہناتھا کہ وہ اسی لیے کم پراجیکٹس میں نظر آتی ہیں کیونکہ وہ اپنے مداحوں کو بہترین کونٹینٹ میں دکھائی دینے کی خواہش رکھتی ہیں،ان کی کوشش ہوتی ہے کہ سال میں ایک یا 2 کوئی بھی اچھے پراجیکٹ دے سکوں تاکہ مداح میری اداکاری سے محظوظ ہو سکیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کے لیے وہ اس وقت ڈراموں کے سکرپٹس پڑھ رہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے اشارہ دیا کہ اگلے برس ٹی وی سکرین پر ٹی وی ڈرامہ کرتیں دکھائی دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرتیں ہیں کہ سال میں ایک یا دو اچھے پراجیکٹس دیں۔مہوش کا کہنا تھا کہ وہ عید کے بعد اپنے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیں گی۔