اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازمین پر مراعات کی بارش

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے محکمہ جیل کے ملازمین اور انکے بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے انقلابی اقدامات کی منظوری دے دی۔

پنجاب پرزن فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کی گیارہویں میٹنگ ہوئی جس میں جیل افسران و اہلکاروں کو دی جانے والی شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کیلئے تعلیمی سکالرشپ کی رقم کو دو سے تین گنا بڑھا دیا گیا ہے۔

جیل افسران و اہلکاران کی بیٹیوں کی شادی کی گرانٹ گریڈ 01 سے 10 کیلئے 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 02 لاکھ ، گریڈ 11 سے 16 کیلئے 02 لاکھ سے بڑھا کر 03 لاکھ ، گریڈ 17 سے 19 کیلئے 03 لاکھ سے بڑھا کر 04 لاکھ اور گریڈ 20 سے 21 کیلئے 03 لاکھ سے بڑھا کر 05 لاکھ روپے کر دی گئی ۔

علاوہ ازیں اب جیل افسران و اہلکاران کو بیٹیوں کے ساتھ ساتھ ایک بیٹے کی شادی پر بھی پچاس فیصد شادی گرانٹ دی جائے گی۔

اسی طرح جیل افسران و اہلکاران کے فیملی ممبرز میں سے خدانخواستہ کسی ممبر کی وفات کی صورت میں تجہیز و تکفین  گرانٹ کو بھی 40 ہزار سے بڑھا کر 01 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے اور درخواست جمع کرانے کے دورانیے کو بھی بڑھا کر 45 یوم سے 90 یوم کر دیا گیا ہے۔

جیل افسران و اہلکاران کے  60 فیصد یا اس زائد نمبر حاصل کر والے بچوں کی تعلیمی سکالرشپ میٹرک کیلئے 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 36 ہزار روپے، انٹرمیڈیٹ کیلئے 12 ہزار روپے سے بڑھا کر 48 ہزار روپے، گریجوایشن ڈگری کیلئے 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 60 ہزار روپے  کردی گئی۔

 انجینئرنگ اور ایم بی بی ایس جیسی پروفیشنل ڈگری کیلئے گرانٹ 18 ہزار روپے سے بڑھا کر 72 ہزار روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ جیل افسران و اہلکاران کے معذور بچوں کو 01 لاکھ روپے وظیفہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کو 01 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ہارٹ سرجری ، کینسر ، کڈنی ٹرانسپلانٹ ، لیور ٹرانسپلانٹ ، بون میرو ٹرانسپلانٹ یا شدید بیماری میں مبتلا جیل افسران و اہلکاران کے علاج معالجہ کیلئے پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال کے تمام اخراجات برداشت کئے جائیں گے اور مطلوبہ رقم ہسپتال کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا کر علاج کروایا جائے گا۔

مذکورہ بالا تمام مراعات حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو بلاتفریق حاصل ہونگی۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کو جیل افسران و اہلکاران اور انکے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کیلئے دستیاب وسائل میں مزید بہتر انداز میں فعال کیا گیا ہے، جیل افسران و اہلکاران سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ شب و روز محنت اور بہتر کارکردگی سے محکمہ کی نیک نامی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تمام جیل افسران و اہلکاران کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک پنجاب پرزن فاؤنڈیشن کی ممبر شپ حاصل نہیں کی  وہ 30 جون 2023 تک ممبر شپ حاصل کرلیں، شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ ، معذور بچوں ، حافظ قران بچوں اور تعلیمی وظائف کے حصول کیلئے درخواستیں پنجاب پرزن فاؤنڈیشن کو سپرنٹینڈنٹ جیل اور ریجنل ڈی آئی جی کی وساطت سے بھجوائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے