09 Jun 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشیس‘ کا ٹیزر شیئر کر دیا۔
فلم کو رواں برس فروری میں ریلیز کیا جاتا تھا تاہم اسے زیادہ سے زیادہ ناظرین تک پہنچانے کیلئے ریلیز کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
تاہم اب شہروز اور سائرہ کی رومانوی فلم ’بے بی لیشیس‘ کو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا جس کا مداحوں کو رواں سال کے آغاز سے انتظار تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے راہیں جدا کر لی تھیں جبکہ شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی بھی کر لی ہے جن سے ان کی ایک بیٹی ہے۔