اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا 9 مئی واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی جلد گرفتاری کا حکم

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نو مئی کے واقعات میں ملوث مفرور شرپسندوں کی فوری گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت نو مئی واقعات کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کے عمل پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شرپسندوں کی گرفتاریوں، تفتیش اور مقدمات پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مزید 1163 شرپسندوں کا ڈیٹا بیس مل گیا ہے، سائنٹیفک انداز سے شرپسندوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شرپسندوں کے خلاف پراسیکیوشن کو مزید موثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پولیس اورپراسیکیوشن کو بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ کیسوں کی پیروی کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام ضروری وسائل بروئے کار لا کرمفرور شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، آخری شرپسند کی گرفتاری تک ان کا تعاقب جاری رکھا جائے، کسی شرپسند سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شرپسندوں اور انہیں اکسانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا، کسی گنہگار کو چھوڑنا نہیں اور بے گناہ کو پکڑنا نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے