اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یقین نہیں آتا عامر لیاقت ہم میں نہیں ہیں: شوبز شخصیات کا پہلی برسی پر اظہار خیال

09 Jun 2023
09 Jun 2023

(لاہور نیوز) معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر عامر لیاقت کی پہلی برسی پر شوبز شخصیات نے ان کے بلندی درجات اور لواحقین و مداحوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی پہلی برسی پر شوبز ستاروں کے پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا، عامر لیاقت کی برسی پر اداکارہ یمنیٰ زیدی، ندا یاسر، اداکار ساجد حسن اور اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ لوگ عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے ان کی وہ تمام خصوصیات بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے کافی شہرت پائی۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی کو یاد کرتے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ ان کی اچھی باتوں کو یاد رکھیں،ان کو زبان پر عبور حاصل اور ان کے پاس وسیع علم تھا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میرے کریئر کے ابتدائی دنوں میں عامر لیاقت نے میرا انٹرویو کیا جہاں میں نے انہیں  کو انتہائی ذہین، حاضر جواب اور بہترین میزبان پایا، اللہ ان کے درجات بلند فرمائے، وہ ہمیشہ ایک بہترین میزبان کے طور پر ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

ٹی وی میزبان ندا یاسر نے کہا کہ عامر لیاقت کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا ہے، آج بھی یقین نہیں آتا، عامر لیاقت کے ساتھ کام کرکے اندازہ ہوا کہ وہ انتہائی ذہین تھے، ہر موضوع پر روانی سے بولتے، ہر کسی کو عزت دیتے، وہ ہمیشہ ہمارے دل میں زندہ رہیں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کی دوپہر کو کراچی کی ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، انہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے