اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی کے شرپسندوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا: جہانگیر ترین، نئی پارٹی کا اعلان کر دیا

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت "استحکام پاکستان" کا اعلان کر دیا، اس موقع پر عبدالعلیم خان، عمران اسماعیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم آج ایک نئی سیاسی پارٹی استحکام پاکستان کی بنیاد رکھنے آئے ہیں، سیاست میں آنے کا ایک ہی مقصد رہا ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں، میں ایک روایتی سیاست دان نہیں تھا، پی ٹی آئی کو بنانے میں دن رات محنت کی تھی، 2013 کے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی میں نیا جوش ولولہ پیدا کیا۔

عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال پر تمام پاکستانی پریشان ہیں، نو مئی کے بعد لوگ فکر مند تھے، ہم نے تمام دوستوں سے رابطہ کر کے مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ کیا، جہانگیر ترین نے ہم سب کو اکٹھا کرنے میں بڑے پن کا مظاہرہ کیا، ان کی وجہ سے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ بارہ سال ہم نے اکٹھے ایک پلیٹ فارم پر گزارے، کسی نے اس پارٹی میں 30 اور کسی نے 10 سال گزارے، ہمیں خوشحال پاکستان کا خواب دکھایا گیا تھا، ہم جو کچھ کر سکتے تھے اپنا حصہ ادا کرنے کی کوشش کی، علی زیدی کو خوش آمدید کہتا ہوں، سب دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے مزید کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی سربراہی میں جدوجہد میں حصہ ڈالیں گے، ہم سب نے فیصلہ کیا جہانگیر ترین کی سربراہی میں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے۔ ہم مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کریں گے، تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتا ہوں آپ کے آنے سے ہمارا جذبہ بڑھ گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے