اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے حرم ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا ہے، ترجمان مذہبی امور

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستانی عازمین کو 24 گھنٹے حرم ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، حرم آمد و رفت کیلئے عازمین کرام کو فی الوقت 190 جدید ترین مسافر بسیں مہیا کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق حج سے قبل عازمین حج کی تعداد مکمل ہونے پر بسوں کی تعداد 360 تک پہنچ جائے گی، عازمین کرام کو عزیزیہ اور بطحا قریش نامی بستیوں میں ٹھہرایا گیا ہے، مکہ مکرمہ میں عازمین کیلئے انتظامی لحاظ سے 9 رہائشی سیکٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

حرم کے اطراف میں اجیاد، غزہ، جرول اور کدی کے مقامات پر بس سٹاپس بنائے گئے ہیں، عازمینِ حج کی رہنمائی کیلئے حرم کے داخلی و خارجی راستوں پر 28 حرم گائیڈز تعینات ہیں، نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت حج مشن کے دیگر شعبہ جات کے معاونین بھی حرم گائیڈ کی ڈیوٹی دینگے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی تعداد 50 ہزار 603 ہو گئی، مذہبی امور مکہ میں عازمینِ حج کی تعداد 35 ہزار 693 ہو گئی، نجی سکیم کے 4 ہزار عازمین بھی موجود ہیں، مدینہ منورہ میں سرکاری عازمینِ حج کی تعداد 14 ہزار 910 رہ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے