اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نجم سیٹھی کا پاکستان کے ورلڈکپ میچز ‘نریندر مودی سٹیڈیم’ میں کھیلنے سے انکار

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) گریک بارکلے کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نجم سیٹھی نے ورلڈکپ 2023 سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نجم سیٹھی نے بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں ہونے والے میچز سے متعلق اپنے تحفظات سامنے رکھ  دیے۔ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا کہ پاکستان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں نہیں کھیلنا چاہتا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کے علاوہ نہیں چاہتا کہ بقیہ میچز احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نجم سیٹھی نے آئی سی سی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کرنے کی اجازت ملنے کی صورت میں پاکستان کے میچز چنئی، بنگلور اور کولکتہ میں شیڈول کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور نجم سیٹھی کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیوف آلارڈائس بھی ملاقات میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے احمد آباد میں موجود بھارت کے سب سے بڑے سٹیڈیم ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے