اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس ہیلپ لائن 15 پر غیر متعلقہ کالرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

08 Jun 2023
08 Jun 2023

(لاہور نیوز) پولیس ہیلپ لائن 15 پر غیر متعلقہ کالز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ تنبیہ کے باوجود 15 پر غیر ضروری کالز پر مقدمات کا اندراج کیا جائے گا، ایمرجنسی 15 مصیبت میں مبتلا شہریوں کی بروقت امداد کیلئے فری سروس ہے، 15 کے ناجائز استعمال سے سنگین صورتحال میں پھنسے شہریوں کی امداد میں تاخیر ہوتی ہے۔

سیف سٹیز ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر ماہ 200 ٹاپ غیر متعلقہ کالرز کو تنبیہ کیلئے کال بیک کی جا رہی ہے،  ایمرجنسی 15 پر ماہ مئی میں پنجاب بھر سے 25 لاکھ 70 ہزار 859 کالز موصول ہوئیں جن پر ایکشن لیتے ہوئے 2 لاکھ 22 ہزار 816 کالز پر پولیس کی فوری مدد فراہم کی گئی جبکہ موصول شدہ کالز میں 15 لاکھ 49 ہزار 868 کالز غیر متعلقہ تھیں ۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹرکی مدد سے 10 افراد بشمول بچوں کو اپنوں سے ملوایا گیا، 134 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں مالکان کے حوالے کی گئیں۔

ایس پی حمزہ امان اللہ کا کہنا تھا کہ  شہری ون فائیو (15) ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے