05 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان نے بھارت میں ہونیوالے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت کے شہر اڑیسہ میں ہونیوالے ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔ٹوئٹر پر پیغام میں کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میری دعائیں بھارتی ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہوگئے تھے۔