05 Jun 2023
(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر نسیم شاہ نے اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فاسٹ باولر نسیم شاہ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری منگنی کی تمام افواہیں بالکل غلط ہیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ سب میری منگنی یا شادی میں اتنی دلچسپی کیوں رکھتے ہیں؟ لوگ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر توجہ دینے کے بجائے اچانک ان کی شادیوں اور مصروفیات پر کیوں توجہ مرکوز کر دیتے ہیں؟
فاسٹ باولر نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ بس ہمیں کرکٹ کھیلتا دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں، شادی میرا ذاتی معاملہ ہے اور یہ تب ہی ہو گی جب قسمت میں ہوگا۔واضح رہے کہ نسیم شاہ ان دنوں انگلش لیگ ٹی ٹوئنٹی وائیٹلٹی بلاسٹ کھیل رہے ہیں۔