(لاہور نیوز) ایل ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے ہو گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر داؤد نذیر کو ایس ایف پی سیل ون ونڈو سیل تعینات کر دیا گیا۔ داؤد نذیر کو پی ایم پورٹل کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سید علی رضا بخاری کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ سیون لگا دیا گیا۔ ارم ایمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاء سپریم کورٹ سیکشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ صولت عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ7 ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ فائیو میں ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر یاور ورک کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ ایٹ، محمد ابتسام کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ الیون میں تعینات کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو زاہد صدیق کو ڈائریکٹوریٹ ہاؤسنگ الیون میں اضافی چارج دے دیا گیا۔
تقرری کے منتظر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بشیر کو ہاؤسنگ الیون میں تعینات کر دیا گیا۔