اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین چیمپئن شپ : ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا اوپن ٹرائلز کا اعلان

05 Jun 2023
05 Jun 2023

(ویب ڈیسک ) ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان ( اے ایف پی) نے آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں ہونیوالی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 12 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے پانچ ایتھلیٹس حصہ لیں گے ۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ایتھلیٹس کی حال ہی میں نیشنل گیمز میں ہونیوالی پرفارمنس پر انحصار کرنے کے بجائے اوپن ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، اے ایف پی کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں 11 جون کو ہوں گے ۔

ان ٹرائلز میں مردوں کے 4 ایونٹس اور خواتین کا ایک ایونٹ رکھا گیا ہے ، خواتین کیلئے صرف چار سو میٹرز کی دوڑ میں ٹرائلز ہوں گے جبکہ مردوں کیلئے سو میٹر، دو سو میٹر، جویلین تھرو  اور لانگ جمپ کے ایونٹس کے ٹرائلز ہوں گے ۔

ٹرائلز میں شرکت کیلئے عمر کی حد  یا کسی کوالیفائنگ ٹائم کی قید نہیں رکھی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ تمام ایتھلیٹس مئی کے آخری ہفتے میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز  کے دوران بھی ایکشن میں تھے تاہم پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کے درمیان تنازعے کی وجہ سے نیشنل گیمز میں ان ایتھلیٹس کی ٹائمنگ کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا، اس لیے ان کھلاڑیوں کو دو ہفتے کے اندر اندر ایک بار پھر خود کو منوانا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے