(لاہور نیوز) مہنگائی کے مسلسل وار جاری ہیں۔ اشیائے ضروریہ عام شہری کی قوت خرید سے باہر ہو گئیں۔ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی عوام کی جیبوں پر بھاری پڑنے لگیں۔
سبزیوں میں ٹینڈے دیسی 5 روپے مہنگے ہو کر 120 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ کریلے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ، 90 کے بجائے 120 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ مٹر 10 روپے مہنگے ہو کر 230 روپے کلو ہو گئے، مارکیٹ میں 320 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ بھنڈی 110 کے بجائے 150 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
ادھر پھلوں میں کیلے 350 روپے فی درجن، آم 330 روپے، سیب 580 اور آڑو 320 روپے فی کلو تک فروخت کئے جا رہے ہیں۔
خریدار بھی روزبروز بڑھتی ہوئی قیمت سے پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے حکومت بالکل غیرسنجیدہ ہے۔ ہر شے روزبروز مہنگی ہو رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔