(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس سکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے تصویر شیئر کی جس میں وہ ہارورڈ بزنس سکول میں اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھائی دے رہے ہیں۔کلاس میں بابر اپنے ساتھیوں کے ساتھ خیالات اظہار کرتے نظر آرہے ہیں، جس میں انکی کلاس کے دیگر دوست بھی موجود ہیں، کپتان نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’دنیا کو بدلنے کیلئے تیار کچھ سوچ رکھنے والے پرعزم لوگوں سے ملاقات‘‘
بابراعظم کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔گزشتہ دنوں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہارورڈ بزنس سکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں داخلہ لیا ہے، جو نہ صرف ان کی ترقی بلکہ مجموعی طور پر کرکٹ کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔