03 Jun 2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام نے ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی روک لی۔
محکمہ ایکسائز نے ڈیوس روڈ ناکے پر کامیڈین افتخار ٹھاکر کی گاڑی کو روکا۔ ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کےمطابق افتخار ٹھاکر نے موقع پر ہی ٹوکن ٹیکس جمع کرا دیا ۔
افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بینکوں کی موبائل ایپ نے آسانی کردی ہے ، موقع پر ہی ٹیکس ادا کرکے جان چھڑائی جا سکتی ہے ، ایکسائز والے روکیں تو غصہ نہیں کرنا چاہیے۔