اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 474.00 زندہ مرغی
  • 687.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.46 قیمت فروخت : 38.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.60
  • یورو قیمت خرید: 297.68 قیمت فروخت : 298.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 344.62 قیمت فروخت : 345.24
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.17 قیمت فروخت : 179.49
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.73 قیمت فروخت : 203.10
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.76 قیمت فروخت : 74.00
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.97 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.18 قیمت فروخت : 904.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 249300 دس گرام : 213700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 228523 دس گرام : 195890
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2989 دس گرام : 2566
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان میں ٹویوٹا کی ہائی برڈ گاڑی کی پیداوار خوش آئند ہے: وزیر اعظم

01 Jun 2023
01 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے صدر ٹویوٹا ایشیاء یوشیکی کونیشی اور انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جاپا ن کو اپنی ترقی اور خوشحالی کے ایک اہم شراکت دار کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں ٹویوٹا کی مقامی سطح پر ہائی برڈ گاڑی کی پیداوار خوش آئند ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ ہائی برڈ گاڑیوں کی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی، حکومت جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کیلئے صنعتوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے، جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان کی بڑی کمپنیاں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں۔

وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جولائی سے ٹویوٹا انڈس موٹرز پاکستان سے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی برآمد شروع کر رہا ہے، سپیئر پارٹس کی برآمد سے پاکستان آٹو سپیئر پارٹس کی عالمی سپلائی چین کا حصہ بن جائے گا، شہباز شریف نے کہا انجینئرنگ شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھا کر سپیئر پارٹس کی برآمدات کو بڑھایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے