اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز اداکار بھی میدان میں آگئے،شہدا اور ماوں کو خراج تحسین

25 May 2023
25 May 2023

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں کی جانب سے بھی پاک فوج کے شہدا اور ان کی ماوں کو یوم تکریم شہدا پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لالی ووڈ فلموں کے سینئر اداکار شان شاہد نے ٹوئٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے شہداء کی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے جاری کیے گئے نئے گانے کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

اداکار نے ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ پاکستان کے شہداء اور ان کے بہادر خاندانوں کو دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’یہ گانا پاکستان کے شہید بیٹوں کی ماؤں کیلئے ہے، ہم ان کے ساتھ  ہیں جنہوں نے یہ ناقابلِ تصور نقصان اُٹھایا‘۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ نغمے کو شیئر کرتے ہوئے پاک فوج کے شہیدوں اور ان کی ماؤں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔سجل علی نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ’پاکستان کے شہدا کی مائیں بھی ان کی طرح بہادر ہیں جو اپنے لختِ جگر کو سرحد پر بھیجتی ہیں، وہ مائیں روتی ہیں ، ان کا دل بھی تڑپتا ہے مگر وہ ثابت قدم رہتی ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے