اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

الحمرا میں سہ روزہ جشن جون ایلیا کا آغاز کل سے ہو گا

25 May 2023
25 May 2023

(لاہور نیوز) معروف ادبی تنظیم عشق آباد اور لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن جون ایلیا کا انعقاد کل سہ پہر 3 بجے الحمرا ہال نمبر ایک میں ہو گا۔

جشن جون ایلیا میں 60 سے زائد سیشن میں ملکی و غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ جشن جون ایلیا کے افتتاحی سیشن کی مجلس صدارت میں افتخار عارف، عطاء الحق قاسمی، ڈاکٹر پیرزادہ قاس، منور سعید اور اصغر ندیم سید شامل ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت پنجاب عامر میر اور سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک خصوصی شرکت کریں گے۔ نامور شاعر عباس تابش اور حماد غزنوی اظہار خیال کریں گے جبکہ شکیل جاذب نشست کو ماڈریٹ کریں گے۔ ادب وصحافت پر منعقدہ سیشن کو اجمل جامی ماڈریٹ کریں گے جبکہ پینلسٹ میں سہیل وڑائچ، وجاہت مسعود، حماد غزنوی اور یاسر پیرزادہ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

سہ روزہ جشن جون ایلیا کی پہلے روز مختلف نشستوں جون ایلیا ایک رجحان ساز شاعر، جون ایلیا کا امروہہ، مقامی آدمی کا المیہ، خلیل الرحمن قمر اور اتباف ابرک کے ساتھ، کشور ناہید کے ساتھ ایک نشست، جون ایلیا کے خطوط عالم بالا سے، محمد اظہار الحق کے ساتھ، عطاء الحق قاسمی کے ساتھ، محمد سلیم الرحمن ایک مطالعہ، چٹھیاں، خالد احمد کی یاد میں، استاد دامن دی شاعری، انتظار حسین کی دیو مالا میں شامل ہیں۔

جشن جون ایلیا کے دوسرے روز کتاب شناسی، تاریخ نگاری کی تاریخ، اصغر ندیم سید کے ساتھ مکالمہ، صحافتی تاریخ کا روشن باب، امجد اسلام امجد کی یاد میں، جون ایلیا کے واقعات، معاصر اردو غزل، جیتی رہو کہانیو، جون ایلیا اور مشاعرہ، معاصر اردو افسانہ، سلطان محمود آشفتہ کی پنجابی شاعری، کچھ نہ کچھ ہونے کو ہے، ہمارے جون صاحب، بیادِرفتگاں 1، عفرا بخاری کی یاد میں، بجٹ 2024-2023 اور معیشت کے مسائل، وادی سندھ کی تہذیب، کتاب شناسی 2، انور مقصود کے ساتھ، چنیدہ (چند منتخب ادبی تحریریں)، مجید امجد کی شاعری میں آفاقی عناصر، مشاعرہ پر مختلف نشستیں ہونگی۔

سہ روزہ جشن جون ایلیا کے تیسرے اور آخری دن جون ایلیا کا ادبی مقام، بیت بازی،سوشل میڈیا اور عصری تقاضے، کتاب شناسی 3، جون ایلیا اور ہمارا معاشرہ، حیرت کدہ میر، جون ایلیا اور نسلِ نو، احمد مشتاق کی تخلیقی جہات و تراجم، زعفران زار، جون ایلیا لاہور میں سوچ سے خوف کیوں، اردو ڈرامے کے نئے افق، خلاف معمول، نظمیہ، معاصر اردو نظم، سخن افتخار، شاعری کی چند نسائی آوازیں، نئے اردو ناول،بیادِرفتگان،عارفہ سیدہ کے ساتھ، ظفر اقبال۔۔۔۔رجحان ساز شاعر، منیر نیازی ایک طلسماتی شاعر، افضال احمد سید کے ساتھ ایک مکالمہ ہو گا جبکہ تیسرے روز کے اختتام پر مشاعرہ اور محفل موسیقی ہو گی۔

سہ روزہ جشن جون ایلیا میں محمد اظہار الحق، نجیب جمال، عباس نقوی، پیرزادہ قاسم، عقیل عباس جعفری، رفعت عباس، احمد جاوید، ارشد نعیم، خواجہ محمد زکریا اسرار چشتی،عباس تابش، محمد سلیم ساگر، نعمان منظور، ڈاکٹرمشتاق صوفی، غلام حسین ساجد، ڈاکٹر عباد نبیل، ثروت محی الدین، ناصر عباس نیئر، صائمہ ارم، علی عثمان قاسمی، مجیب الرحمن شامی، حسن نثار، انعام اکبر، حسنین سحر، شوکت فہمی، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر احمد بلال، ذیشان امجد، قیصر وجدی، ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی، شناور اسحاق، عدنان بشیر، عامر فراز، ظہیر عباس، محمد عباس، شاہین عباس، امجد طفیل، احمد شاہ، محمد حمید شاہد، جمیل احمد عدیل، اقبال قیصر، سعید بھٹہ، حامد میر، فواد حسن فواد، ناصرہ زبیری، قیصر وجدی، صفدر حسین، احمد حسین مجاہد، فاطمہ سید، محمد جواد، شبر زیدی، سلمان، علی خضر، قیصر احمد شیخ، فرخ سہیل گوئندی، رضوان عظیم، ڈاکٹر ناصر بیگ، ظہیر بدر، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی، ثاقب سلطان، محمد اطہر مسعود، احمد عطاء اللہ، بابر سہیل، رحم القادر، ڈاکٹر معین نظامی، ریاض راجہ، سید طاہر مہدی، حیدر عباس رضوی، ضیا الحسن، ضیا ترک، شہزاد نیئر، عمار اقبال، حمیدہ شاہین، حسین شیرازی، وحید الرحمن خان، ظہیر سید، ناصر محمود ملک، ظفر سپل، نجیبہ عارف، شعیب بن عزیز، فصیح باری خان، آمنہ مفتی، کامران شاہد، ارشاد بھٹی، حارث خلیق، سید کاشف رضا، فرح دیبا، فاطمہ مہرو، یاسمین حمید، فرحت زاہد، شاہد دلاور شاہ، غلام حسین ساجد و دیگر مندوبین اظہار خیال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے