اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی کینٹ میں یاد گار شہداء پر آمد ، پھول چڑھائے

25 May 2023
25 May 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی یوم تکریم شہداء کے موقع پر کینٹ میں یاد گار شہداء پر آمد، نگران وزیراعلیٰ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔

محسن نقوی نے شہدا ء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

محسن نقوی نے شہداء کے خاندانوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ شہداء قوم کے سرکا تاج اورسرمایہ افتخار ہیں، شہداء نے اپنا لہو دے کر وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے، شہدائے وطن، غازیوں اور ان کی فیملیز کی تکریم ہم سب پر واجب ہے۔

 نگران وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان شہداء کی یاد گار ہے جنہوں نے پاکستان کی طرف اٹھنے والی میلی آنکھ کوپھوڑ دیا، اس دھرتی کا امن شہیدوں، غازیوں اور ان کی فیملیز کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ، ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے بیٹوں نے وطن کی محبت میں جان کا نذرانہ پیش کیا-

محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے رہیں گے، مہذب قومیں اپنے شہداء کوعزت وتکریم سے یاد رکھتی ہیں۔

کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور، بریگیڈیئر بلال سرفراز اور عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے