اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان کو چیلنجز کا سامنا، کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار

24 May 2023
24 May 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، چیلنجوں کے باوجود معاشی بہتری کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں، پاکستان کسی بھی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے آنے والی تمام تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، ہم سب نے مل کر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے، پاکستان چیلنجز سے گزر رہا ہے لیکن ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے ہماری ٹیکنیکل  ٹیم نے کام مکمل کر لیا، بدقسمتی ہے آئی ایم ایف پروگرام کے ریویو کو بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہے، سٹیٹ بینک سمیت تمام اداروں کا ملک کی معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے