اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران پنجاب حکومت نے نئے ترقیاتی پیکج میں کریم بلاک فلائی اوور کا منصوبہ شامل نہ کیا

24 May 2023
24 May 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے نئے ترقیاتی پیکج میں کریم بلاک فلائی اوور کا منصوبہ شامل نہ کیا۔ پنجاب حکومت نے کریم مارکیٹ منصوبے کو مالی سال کی غیر منظور شدہ سکیموں میں شامل کر لیا۔

کریم مارکیٹ فلائی اوور و انڈر پاس منصوبے کو 2019-20 کے بجٹ میں شامل کیا گیا تھا۔ مالی سال 2019-20 میں منصوبہ فائلوں میں ہی بند رہا۔ مالی سال 2020-21 میں منصوبہ دوبارہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں شامل کیا گیا۔ بجٹ 2020-21 میں بھی کریم مارکیٹ فلائی اوور و انڈر پاس پر کوئی پیشرفت نہ ہوئی۔ مالی سال 2021-22 میں منصوبہ شامل کرنے کے بعد ڈراپ کر دیا گیا۔ کریم بلاک انڈر پاس و فلائی اوور پر حکومت کی غیر سنجیدگی سامنے آ گئی۔

پنجاب حکومت نے کریم بلاک پراجیکٹ کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی حکومت نے منصوبے کے کثیر فنڈز 2022 - 2023 کے بجٹ میں تجویز کیے۔ چار سالوں سے التواء کا شکار منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے کریم بلاک کی ٹریفک سٹڈی اور ماحولیاتی رپورٹ لینے کے بعد فائل بند کر دی۔

کریم مارکیٹ کے مقام پر فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر کے لیے 2 ارب 55 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں پراجیکٹ کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیا۔ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایل ڈی اے نے منصوبے پر مزید کام روک دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے