اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 336.00 زندہ مرغی
  • 487.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، ہسپتال میں طبی معائنہ

14 May 2023
14 May 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی جن کا ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبیعت خراب ہونے پر دوسرے گیٹ کچا جیل روڈ سے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کو تاحال کسی وارڈ میں ایڈمٹ نہیں کیا جا سکا، ہسپتال انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد ایم ایس آفس میں موجود ہیں، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کے خون کے نمونے لئے گئے ہیں، خون کے نمونے بلڈ پریشر، شوگر سمیت دیگر ٹیسٹوں کیلئے لئے گئے ہیں، ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد ان کو ایڈمٹ یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی حالت خطرے سے باہر ہے، واضح رہے کہ عدالتی حکم کے باوجود یاسمین راشد کو تاحال رہائی نہیں مل سکی۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن پولیس ٹیم کے ساتھ سروسز ہسپتال پہنچ گئے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن متعلقہ ڈاکٹرز سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت کے بارے میں معلومات لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے