اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 356.00 زندہ مرغی
  • 516.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.90 قیمت فروخت : 279.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.03 قیمت فروخت : 908.66
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3001 دس گرام : 2576
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج ، بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ

09 May 2023
09 May 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے احتجاجی مظاہروں کی پیش نظر لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اجتماعات اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی، دفعہ 144کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پنجاب

لاہور میں ڈنڈا بردار کارکنوں نے کینال روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا، زمان پارک کا کنٹرول بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سنبھال لیا ہے، ٹھنڈی سڑک اور جیل روڈ کو بھی کارکنان نے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مال روڈ پر بھی پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

احتجاجی کارکنوں نے اکبر چوک، چاروں اطراف سے، لبرٹی گنا کارنر سے جانب حفیظ سینٹر، شنگھائی پل فیروزپور روڈ بند کر دی جبکہ جی پی او چوک وکلاء نے بند کردیا ہے۔

راولپنڈی مری روڈ پر تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج کے دوران لیاقت باغ چوک میدان جنگ بن گیا ، کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع کردی گئی، پولیس کی فائرنگ سے زخمی مظاہرین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔

فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے رانا ثناءاللہ کے ڈیرے کا گھیراؤ کرلیا ، کارکنوں نے رانا ثناءاللہ کے ڈیرے پر پتھراؤ کیا، جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی، آخری اطلاعات تک پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں جاری ہیں، آنسو گیس کے استعمال اور شیلنگ سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔

ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے بہاولپور بائی پاس چوک پر توڑ پھوڑ کی گئی، کارکنان نے چوک پر لگے بینرز اور پینا فلکس اکھاڑ دیئے ، بائی پاس چوک پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔

گوجرانوالہ میں بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر کارکن سراپا احتجاج بن گئے ، کارکنوں نے چندہ قلعہ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ،چندہ قلعہ بلاک ہونے سے لاہور سے اسلام آباد جانے والا راستہ بند ہوگیا۔

گجرات میں جی ٹی ایس چوک کو احتجاجی مظاہرین نے ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جبکہ لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ کو بلاک کردیا گیا۔

خان پور میں بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر جیٹھہ بھٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، کارکنوں نے مین روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا جبکہ چشتیاں میں ختم نبوت چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ہوا ،مظاہرین نے مین لاہور اور بہاولپور روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا۔

حجرہ شاہ مقیم میں پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے چوک حجرہ قصور دیپالپور روڈ کو بند کر دیا، مشتعل پارٹی کارکنان کی جانب سے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

سندھ

کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان نے شاہراہ فیصل پر احتجاج شروع کردیا، کارساز سے ہوٹل میٹرو پول جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل کردی گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کارکنان کے سامنے کھڑے ہوگئی۔

شاہراہ فیصل نرسری پر پولیس اورپی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے، علاقہ میدان جنگ بن گیا، کارکنان کی جانب سے پتھراؤ جبکہ پولیس نے شیلنگ شروع کردی، شارع فیصل پر پولیس وین کو آگ لگا دی گئی ،مظاہرین نےریڈ بس کو بھی روک لیا۔

بحریہ ٹاؤن کےقریب سپرہائی وے ایم نائن کوٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ، مظاہرین نےدونوں ٹریکس کو ٹریفک کے لیے بند کردیا، موٹروے پولیس اطراف کےعلاقے میں تعینات کر دی گئی جبکہ مظاہرین کو منشتر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

خیبر پختونخوا

پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے اسمبلی چوک میں احتجاج شروع کر دیا، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کا استعمال کیا گیا، متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، خیبر روڈ پر چاغی پہاڑ کے ماڈل کو پی ٹی آئی کارکنوں نے آگ لگا دی، حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے ۔

کرک میں بھی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف کارکنان سراپا احتجاج بن گئے، مرکزی شاہرہ انڈس ہائی وئے کو 3 مقامات پر بلاک کردیا گیا، صوبائی امیدوار خورشید خٹک کی قیادت میں کارکنان نے تنگوڑی چوک بلاک کردی،صوابی میں امن چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ملانے والی مین سڑک کو بند کر دیا۔

بلوچستان

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی نے شدید احتجاج کیا، پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے، مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ شروع کردی۔

آزاد کشمیرمیں بھی مظفرآباد سمیت کئی مقامات پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کیخلاف بھرپوراحتجاجی مظاہرے جاری ہیں جبکہ مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے