اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 417.00 زندہ مرغی
  • 599.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.20 قیمت فروخت : 278.70
  • یورو قیمت خرید: 303.48 قیمت فروخت : 304.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 359.56 قیمت فروخت : 360.21
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.54 قیمت فروخت : 184.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.10 قیمت فروخت : 74.23
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.61 قیمت فروخت : 911.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248700 دس گرام : 213200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227973 دس گرام : 195432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3021 دس گرام : 2593
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فادرز ڈے منایا جا رہا ہے۔

لفظ والد کہنے کو تو صرف چار حروف کا مرکب ہے لیکن یہ چار حروف اپنے اندر ولایت، ایثار و وفا، الفت و شفقت اور ایسا لطف و کرم سموئے ہوئے ہیں کہ جس کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، باپ ہی تو وہ ہستی ہے جو اپنے اہلخانہ کی کفالت کیلئے اپنے وجود کو بھی ریزہ ریزہ کر دینے سے گریز نہیں کرتا۔

باپ کا سال میں صرف ایک دن تو نہیں ہوتا، باپ تو ہمارے ہر دن اور ہر دن کے ہر لمحے کا مالک و مختار ہوتا ہے ہاں لیکن یہ الگ بات ہے کہ چند کئی ایک صورتوں میں باپ کے جیتے جی اُس کی اہمیت کا اندازہ نہیں ہو پاتا۔

جب باپ اس دنیا سے رخصت ہوتا ہے تو تبھی معلوم پڑتا ہے کہ ،،، باپ تھا سر پہ تو سہل تھی زندگی ،،، بعد اُس کے یہ مصیبتوں میں گھر گئی ،،، اب تپتی شعاعیں میرے سر پر پڑتی ہیں ،،، وہ چھت جس کا سایہ تھا بہت جلد گر گئی۔

باپ ہی تو ہے جو اپنے بچوں کو خود سے زیادہ ترقی کرتے ہوئے خوشی سے پھولے نہیں سماتا، وہی تو ہے جو چاہتا ہے کہ اُس کے بچوں کو گرم ہوا چھو کر بھی نہ گزرے۔

آج کا دن ہمیں صرف یہ یاد دلانے کیلئے منایا جاتا ہے کہ خبردار کہیں بھولے سے بھی باپ کی شان میں گستاخی مت کر بیٹھنا اور اُن کے سامنے ہمیشہ عجز و انکسار سے جھکے رہنا، مختصراً یوں جان لیجیے کہ اپنے والد سے ہم کلام رہو، یوں ایک بوڑھا جوان رہتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے