اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سمگل شدہ سگریٹوں کی فروخت 200 فیصد بڑھ گئی

12 Apr 2023
12 Apr 2023

(لاہور نیوز) سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ سے دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا، گزشتہ دو ماہ میں سمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے سمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، جنوری 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھا، فروری 2023 میں ملک کی سب بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو چکا ہے۔

مارچ 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 1.8 ارب سگریٹ ہو چکا ہے، جنوری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 2.8 ارب سگریٹ تھے، فروری 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.6 ارب سگریٹ بڑھ چکا ہے۔

دستاویز کے مطابق مارچ 2023 میں غیر قانونی سگریٹ مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تک بڑھ چکا ہے، یکم جولائی 2022 سے 31 مارچ 2023 میں سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی نے 92 ارب کا ٹیکس جمع کرایا۔

رواں مالی سال کے مکمل ہونے تک سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے 135 ارب روپے ٹیکس جمع کروانے کا امکان ہے، 20 فیصد ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے کے باوجود حکومتی محصولات میں صرف 14 فیصد اضافہ ہوا۔

افغانستان اور ایران سے غیر ملکی سگریٹ پاکستان سمگل ہو رہا ہے، غیر ملکی سگریٹ پر کسٹم ڈیوٹی، ٹیکسز چوری کئے جاتے ہیں، غیر ملکی سگریٹ کی ڈبیہ پر حکومت پاکستان کی منظور شدہ تصویری ہیلتھ وارننگ بھی چسپاں نہیں ہوتی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے