اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 422.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.69 قیمت فروخت : 38.75
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.25 قیمت فروخت : 278.75
  • یورو قیمت خرید: 298.90 قیمت فروخت : 299.43
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.42 قیمت فروخت : 181.75
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.72 قیمت فروخت : 204.09
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.28 قیمت فروخت : 76.42
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 243100 دس گرام : 208400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222840 دس گرام : 191032
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2848 دس گرام : 2444
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوم پاکستان پر صدر مملکت کی جانب سے کن اداکاروں کو سول اعزازات سے نوازاگیا؟تفصیل جاری

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(ویب ڈیسک)23 مارچ یوم پاکستان پرصدر مملکت عارف علوی کی جانب سے سول ایوارڈ سے نوازے جانیوالے اداکاروں کے ناموں کی تفصیل جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع فنون لطیفہ، شاعری  ڈرامہ وفلم انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مرحوم اداکار قوی خان کو ڈراما اور فلم انڈسٹری  کے شعبے میں ان کی ناقابلِ فراموش خدمات  پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جو ان کے خاندان کی  عدم موجودگی پر اداکار سہیل احمد نے سے وصول کیا۔

اداکار بہروز سبزواری اور میزبان اور گلوکار فخر عالم کو بھی  ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر اپنے والد کی کامیابی خوشی کا اظہار  کرتے ہوئے انہیں اس اعزاز کا مستحق قرار دیا۔ نامور اداکار شان شاہد کے والد مرحوم فلم ڈائریکٹر اور رائٹر ریاض شاہد کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔علاوہ ازیں احمد علی چاگلہ کو فنون شاعر  اور ادیب غلام طباسم، امجد اسلام امجد، ساغر صدیقی کو شاعری کی شعبے میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے