اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ،تھرکول پراجیکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے زیر صدارت اجلاس میں تھرکول پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت تھرکول پراجیکٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر چلانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے ویڈیو لنک کی ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ٹرانزیکشن ایڈوائزرز تھرکول فیلڈ منصوبہ کے اثاثہ جات اور ذمہ داریوں کی تشخیص کے فرائض سر انجام دیں گے۔

اس موقع پر وزیر توانائی امتیازشیخ نے کہا کہ تھرکول فیلڈ دنیا میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے، تھرکول منصوبہ سندھ میں توانائی کی کمی کو پورا کرے گا، تھرکول منصوبہ درآمدی ایندھن پر انحصار کو بھی کم کرے گا۔وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ تھرکول فیلڈ منصوبہ عالمی و ماحولیاتی تحفظ کے معیار کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے، تھرکول منصوبے سے روزگار کے مواقع اور خطے میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے