اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلی ٰ محسن نقوی کا بڑا اقدام،فی خاندان 20 کلو مفت آٹےکی منظوری

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہورنیوز) پنجاب کی نگران کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو مفت آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر میں مفت آٹے کی فراہمی اور مفت آٹا رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں نگران صوبائی وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو رجسٹریشن پر سفارشات پیش کرے گی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تقریباً 70 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں جس پر کابینہ نے مفت آٹے کی فراہمی کے عمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔کابینہ نے صوبے میں 29 مارچ سے فی خاندان کو بیک وقت 20 کلو آٹے کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے