اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں رنگ روڈ کیساتھ ایک اور انڈر پاس بنانے کا فیصلہ

25 Mar 2023
25 Mar 2023

(لاہور نیوز) لاہور میں رنگ روڈ کیساتھ ایک اور انڈر پاس بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایل ڈی اے اور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی مشترکہ فنڈنگ سے انڈر پاس تعمیر کرے گی۔ پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو منصوبہ شروع کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ رنگ روڈ کے ساتھ نواز شریف انٹرچینج کے قریب انڈرپاس تعمیر کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے نے منصوبے کا ابتدائی ڈیزائن مرتب کر لیا۔ لعل شہباز قلندر انڈر پاس کی طرز پر نواز شریف انٹرچینج سے ملحقہ دونوں اطراف دو دو لین کا انڈر پاس بنے گا۔ نئے انڈرپاس کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔ ایک ارب ایل ڈی اے اور ایک ارب روپے ڈی ایچ اے فراہم کرے گا۔

ڈی ایچ اے نے انڈر پاس کی تعمیر میں فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ ڈی ایچ اے کی جانب سے ایل ڈی اے کو 3 اقساط میں رقم فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے