اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جرح کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

24 Mar 2023
24 Mar 2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں گواہان کی پی ٹی آئی کی جرح کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

آرڈر کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2 اپریل کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا اور دو اپریل کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل کو جواب جمع کرانے کے لیے 6 ہفتے کا وقت دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ شوکاز نوٹس قانون کے مطابق جاری نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے اعتراض پر دونوں فریقین کے دلائل سنے گئے، الیکشن کمیشن نے ریکارڈ کی سکروٹنی کیلئے دونوں فریقین کو 8 دن کا وقت بھی دیا۔

پولیٹیکل پارٹیز کے رول 6 کے تحت ممنوعہ فنڈنگ ضبطگی کی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نے اس کارروائی کے شروع پر باقاعدہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیا گیا۔

آرڈر کے مطابق اس سٹیج پر گواہوں کی جرح کا موقع دینے سے پورا کیس دوبارہ سے کھل جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی گواہان کی جرح کا موقع دینے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے