اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 432.00 زندہ مرغی
  • 626.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.53 قیمت فروخت : 905.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242300 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222107 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2842 دس گرام : 2440
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مفت آٹے کی فراہمی میں درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

19 Mar 2023
19 Mar 2023

(لاہور نیوز) رمضان المبارک میں ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کی مانیٹرنگ کیلئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی خود میدان میں آگئے۔

وفاقی اور پنجاب حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے پروگرام کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن کے سکول میں قائم سنٹر کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اچانک دورہ کیا، انہوں نے سنٹر میں مفت آٹا لینے آئے شہریوں کی تصدیق اور آٹے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

محسن رضا نقوی نے سنٹر میں موجود مرد و خواتین سے مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں بھی پوچھا، اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ نے مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو موقع پر ہی ہدایات دیں۔

نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مفت آٹے کی فراہمی میں شہریوں کو درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں، شہریوں کی تصدیق سے آٹے کی فراہمی کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، لمبی قطاریں نہیں لگنی چاہئیں، تمام عمل کو جلد مکمل کیا جائے، یہ نیک کام ہے کوتاہی برداشت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے