اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 612.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.56 قیمت فروخت : 905.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 242400 دس گرام : 207800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 222198 دس گرام : 190482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2841 دس گرام : 2438
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زمان پارک آپریشن، ایک قانونی کارروائی کو پورا کیا گیا: آئی جی پنجاب

18 Mar 2023
18 Mar 2023

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن قانونی کارروائی تھی جسے پورا کیا گیا۔

نگران صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا عدالت نے تفتیش کا عمل روکنے کا حکم نہیں دیا اس پر شکرگزار ہیں، زمان پارک آپریشن میں لیڈی پولیس اہلکار ہمارے ساتھ موجود تھیں،  ہم نے جدید ترین سسٹم کے باعث شرپسند عناصر کی لسٹ تیار کی، عدالتی حکم پر زمان پارک سرچ آپریشن کے لیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج دوپہر زمان پارک کے سرچ وارنٹ حاصل کیے گئے، سرچ وارنٹ کے معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے بھی بات کی گئی، دوران آپریشن پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے، زمان پارک سے غلیل اور کینچے ملے، زمان پارک میں بنکرز بنے ہوئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سرچ آپریشن کیا،  ہم نے ایک بھی گولی نہیں چلائی، پولیس پر پتھروں کی بارش کی گئی، ہم نے ایک قانونی کارروائی کو پورا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک سے پٹرول بم کا سامان برآمد ہوا، دیکھا جائے گا زمان پارک سے برآمد ہونیوالا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا یا نہیں جس کے خلاف کوئی پرچہ نہیں ہو گا اسے کچھ نہیں کہا جائے گا ہم قانون کے مطابق نفری زمان پارک میں رکھیں گے، اسلحہ و دیگر چیزوں کا پرچہ اس کے خلاف کٹے گا جس سے برآمد ہوا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا گرفتار افراد کو اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا جائے گا، یقین دلاتا ہوں گرفتار افراد کیساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہو گی، کسی بے گناہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں،  آج گرفتار کیے گئے ایک ایک شخص کیخلاف ویڈیو ثبوت موجود ہے، گزشہ آپریشن میں ایک دو خواتین پولیس افسران زخمی ہوئیں، آج بھی ہمارے جوان زخمی ہوئے،  ہم قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے،گزشتہ ہمیں مزاحمت کا سامنا ہوا آج بھی مزاحمت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہا جارہا تھا پولیس اور رینجرز خالی نہیں کروا سکتی پھر سوال ہے کہ نوگو ایریاز کو خالی کون کروائے گا، ہم عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے تابع ہیں، قانون کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او گولی چلانے کا حکم دے سکتا تھا لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، جیو ٹیکنگ، فوٹیجز اور ایجنسیوں کی رپورٹ کی روشنی میں زمان پارک میں آپریشن کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے