اپ ڈیٹس
  • 258.00 انڈے فی درجن
  • 287.00 زندہ مرغی
  • 416.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.74 قیمت فروخت : 38.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.70 قیمت فروخت : 300.24
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.86 قیمت فروخت : 348.49
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.26 قیمت فروخت : 183.59
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.97 قیمت فروخت : 203.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2936 دس گرام : 2520
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

شہداء ، غازیوں سمیت پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے 80 کروڑ روپے جاری

07 Feb 2023
07 Feb 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے شہداء کے لواحقین اور غازیوں سمیت پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے 80کروڑ روپے جاری کر دیئے۔

ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے لواحقین اورغازیوں سمیت حاضر سروس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں، شہداء ، غازیوں ، دیگر پولیس ملازمین اوران کے اہل خانہ کو 80 کروڑ روپے کی رقم مختلف کیٹیگریز میں دی گئی۔

غازی صلاح الدین کے مطابق یکم مارچ تک پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی سکالرشپس کا ایسا کوئی کیس زیر التواء نہیں رہے گا جن پر وظائف جاری نہ ہو چکے ہوں۔

ڈی آئی جی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ دوران سروس مختلف آپریشنز میں اپاہج اور مکمل معذور غازیوں کو سرجیکل بیڈز، الیکٹریکل چئیرز اور مصنوعی اعضاء کی فراہمی کی منظوری ہو گئی ہے، لگ بھگ 150 پولیس غازیوں کو جدید سرجیکل آلات اور مصنوعی اعضاء سمیت ہر ممکن علاج کی سہولت حاصل ہوگی، شہداء پیکیج کے تمام زیر التواء کیسز پر دفتری کارروائی مکمل کرکے امدادی رقوم جاری کر دی گئی ہیں۔

غازی صلاح الدین کا مزید کہنا ہے کہ شہداء کے خاندانوں کو ان کی پسند کے مطابق گھروں کی فراہمی کے لئے فنڈز متعلقہ اضلاع کو منتقل کر دیئے گئے ہیں، پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ آئی جی پی شکایت سیل 1787 اور ہیلپ لائن  99212337 پر بھی رابطہ کر کے اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے